• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ: ملتان میں آموں کے درخت کاٹنے پر پابندی عائد، متعلقہ حکام سے جواب طلب

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ملتان میں آموں کے درخت کاٹنے پرپابندی لگاتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا، عدالت کے روبرو سید کمال حیدر نے آموں کے درخت کانٹے کے اقدام کو چیلنج کیا ہوا ہے، درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ ملتان میں ہاؤسنگ سکیم کی توسیع کیلئے سینکڑوں درخت کاٹے گئے اس سے آموں کی پیدا وار بری طرح متاثر ہوگی بلکہ ماحولیاتی آلودگی بڑھے گی درخواستگزار وکیل نے بتایا کہ پاکستانی آموں کی ملک کے اندر اور باہر بہت مانگ ہے اور درخت کاٹنے سے آموں کی درآمد بھی متاثر ہوگی درخواست گذار وکیل نے استدعا کی کہ ملتان میں آموں کے درختوں کی کٹائی فوری روکنے کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین