• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا صورتحال برطانیہ میں خراب، اس نے پابندی پاکستان پر لگادی، سعید غنی

کراچی(جنگ نیوز) سندھ حکومت نے دفتر خارجہ سے ریڈ لسٹ میں شامل کیے جانے پر برطانیہ سے احتجاج کرنے کا مطالبہ کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھاکہ عمران خان کی مرضی سے بھارت سے تجارت کا فیصلہ ہوا، کابینہ میں معاملہ آنے پر وزیراعظم پوچھ رہے ہیں کہ بھارت سےتجارت کی اجازت کس نے دی؟ کیا وزیراعظم سمری پڑھے بغیر دستخط کردیتےہیں؟ اگر حماد اظہر نے فیصلہ منظوری کےبغیر کیا ہےتو ان کو برطرف ہونا چاہیے۔ صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھاکہ برطانیہ میں کورونا صورتحال خراب ہے اور برطانیہ نے پاکستان پر پابندی لگادی لہٰذا دفتر خارجہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے پر برطانیہ سے احتجاج کیا جائے ۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

تازہ ترین