• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ میں چیف جسٹس بلاک پر حملہ ،گرفتار تمام وکلا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 اپریل تک توسیع

اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس بلاک پر حملے اور توڑ پھوڑ معاملے پر گرفتار تمام وکلا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 اپریل تک توسیع کر دی ۔سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔گرفتار وکلا صلاح الدین،تصدق حنیف،یونس کیانی،اختر حسین،ایوب ارباب ،حماد سعید ڈار،مدثر رضوان اور خالد محمود خان کے بھی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی گئی ۔تمام وکلا نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

تازہ ترین