کوئٹہ (خ ن)صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی نے کوئٹہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارک باددیتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے کہ کابینہ عامل صحافیوں کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے، حکومت اور پریس کے درمیان خوشگوار تعلقات کو برقرار رکھنے میں اہم اور فعال کردار ادا کرتی رہے گی اپنے پیغام میں صوبائی وزیر نے نومنتخب صدر عبدالخالق رند اور جنرل سیکرٹری بنارس خان سمیت دیگر عہدیداروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔