• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتونِ اول نے ’ایئرہوسٹس‘ بن کر سب کو بیوقوف بنا دیا

امریکی خاتونِ اول جِل بائیڈن نے طیارے میں ساتھ سفر کرنے والوں کیلئے ایئرہوسٹس بن کر ’اپریل فول ڈے‘ منایا اور سب کو حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن نے واشنگٹن سے کیلیفورنیا آنے والی پرواز میں ایئرہوسٹس کا روپ دھار لیا جس میں انہیں کوئی عام شخص پہچان نہ سکا۔

جِل بائیڈن نے ایئر ہوسٹس کے حُلیے میں جہاز میں موجود مسافروں کو کھانا پیش کیا، اور ایسے وہ اپنے مذاق میں کامیاب رہیں۔


کھانا پیش کرنے کے بعد جب جِل بائیڈن نے آئسکریم پیش کی تو ساتھ ہی وِگ اتارتے ہوئے زوردار آواز میں ’اپریل فول‘ کہا۔

امریکی خاتونِ اول کے اس کامیاب اپریل فول پر سب جہاز کے مسافر دنگ رہ گئے اور ایک دم ہی زور دار قہقہ بلند ہوا۔

تازہ ترین