دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 8 لاکھ 41 ہزار 28 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 50 ہزار 923 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 26 لاکھ 61 ہزار 203 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 97 ہزار 752 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 53 لاکھ 28 ہزار 902 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 67 ہزار 610 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 13 لاکھ 14 ہزار 625 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 69 لاکھ 21 ہزار 380 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 707 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 38 لاکھ 25 ہزار 635 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آگیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 28 ہزار 366 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 29 لاکھ 12 ہزار 379 ہو گئی۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوال ےسے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 64 ہزار 141 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 23 لاکھ 92 ہزار 260 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 96 ہزار 280 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 47 لاکھ 41 ہزار 759 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 99 ہزار 633 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 63 ہزار 56 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 816 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 53 ہزار 668 ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار 328 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 36 لاکھ 29 ہزار ہو گئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 31 ہزار 892 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 34 لاکھ 296 ہو چکے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 75 ہزار 541 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 32 لاکھ 91 ہزار 394 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 77 ہزار 421 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 28 لاکھ 72 ہزار 379 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 684 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 91 ہزار 325 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 92 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 252 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 723 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 84 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 486 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح بڑھ کر 9 اعشاریہ 41 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 697 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 888 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 186 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 3 لاکھ 47 ہزار 730 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 58 ہزار 500 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 490 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 9 ہزار 691 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔