• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر نے برطانیہ کے پاکستان کو ریڈ لسٹ کرنے پر سوال اٹھا دیا


وفاقی وزیر اسد عمر نے برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر سوال اٹھا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے برطانوی فیصلے پر سوال اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر ملک کو اپنے شہریوں کی صحت کی حفاظت کے لیے فیصلے کرنے کا حق ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان سمیت کچھ ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔


اسد عمر نے یہ بھی کہا ہے کہ اس فیصلے سے سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان ممالک کا انتخاب سائنس کو مدِ نظر رکھ کر کیا گیا ہے یا خارجہ پالیسی کو؟

تازہ ترین