• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے عمران خان کا صفایا ضروری ہے: مریم اورنگزیب


مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کا صفایا ضروری ہے۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ماحولیاتی کانفرنس کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلین ٹری سونامی نہیں آپ نالائقی، منہگائی اور کرپشن کا سونامی لانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مافیااور اے ٹی ایم کے تحفظ کے لیے بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کا سونامی لایا گیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس نے نہ بلا کر وزیراعظم کو پیغام دیا کہ آپ اپنا تجربہ اپنے پاس رکھیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان کہا تھا کہ وہ ماحولیاتی کانفرنس کی دعوت نہ آنے پر ہونے والے شور پر حیران ہیں۔

عمران خان نے کہا تھا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کی پالیسی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے ہیں۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے 10 بلین ٹری سونامی جیسے اقدامات کیے ہیں، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ملک میں دریاؤں کو صاف کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم نے 7 سال میں اس حوالے سے وسیع تجربہ حاصل کیا ہے، خیبرپختون خوا سمیت ملک بھر میں ماحول دوست پالیسیوں کی آج دنیا معترف ہے۔

تازہ ترین