سیشن کورٹ میں گلوکار و اداکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کے دوران میشا شفیع کے مینیجر فرحان علی کے بیان پر وکلا کی جرح شروع ہوگئی۔
دوران سماعت علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع کے مینجر فرحان علی سے پوچھا کہ آپ میشا شفیع کے ساتھ باقاعدہ تنخواہ پرکام کرتےہو؟ جس پر مینجر نے کہا کہ نہیں میں میشا شفیع سے تنخواہ نہیں لیتا۔
فرحان علی نے کہا کہ جب میشا شفیع کا ایونٹ آتا ہے تو میں مینج کرتا ہوں، میشا شفیع کے علاوہ شوبز کی دیگر اسٹارز کے ساتھ بھی کام کرتا ہوں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میشا شفیع سے ایونٹ کا 7 فیصد وصول کرتا ہوں جبکہ میں میشا شفیع کے ساتھ گزشتہ5 سال سےکام کررہا ہوں۔
میشا شفیع کے مینیجر فرحان علی کے اس بیان پر وکلا کی جرح شروع ہوگئی۔