• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی آج 42ویں برسی منائی جارہی ہے۔ نوڈیرو ہاؤس کے ہیلی پیڈ پر مختصر تقریب ہوگی۔

تقریب سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے، آصف زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام میں کہا ہے کہ بھٹو شہید نے قوم کو فخر سے سر اٹھاکر جینے کا ڈھنگ سکھایا، بھٹو نے دنیا کو بتا دیا لیڈر موت کو شان سے قبول کرتا ہے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے شہید بھٹو کے وعدے کی تکمیل کی، کچھ عناصر 18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، ناکام بنائیں گے۔ 

تازہ ترین