• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ڈاکٹرکو پرائیویٹ کلینک چلانے پر معطل کر دیا گیا

پشاور میں حیات آباد میڈیکل کالج کے ڈاکٹر سلطان ظفر کو پرائیویٹ کلینک چلانے پر عہدے سے معطل کردیا گیا ہے۔

پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلکس کے انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سلطان ظفر کو پرائیویٹ کلینک چلانے پر عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر سلطان ظفر کو 10 اپریل کو بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں وضاحت پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا جبکہ ڈین پروفیسر زاہد امان کو ڈائرکٹر انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

ڈاکٹر سلطان ظفر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا  ہے کہ بورڈ آف گورنرز  انہیں اپنی مرضی سے لائے تھے اور اپنی مرضی سے ہٹایا بھی۔

اس حوالے سے صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر منان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر سلطان ظفر اگلے ہفتے سے پرائیوٹ کلینک چھوڑ کر ادارہ جاتی پریکٹس شروع کرنے والے تھے، معطلی سے پہلے ڈاکٹر ظفر کو وضاحت کا موقع دینا چاہیے تھا۔

تازہ ترین