• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی جہاز سے انجن آئل کا رساؤ، روس میں ہنگامی لینڈنگ

جاپان کی آل نپون ایئرویز کی ٹوکیو سے فرینکفرٹ جانے والی پرواز کو انجن میں خرابی کے باعث روس میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ایئر لائن کے مطابق جہاز میں سوار عملے کے 10 ارکان سمیت 79 مسافر محفوظ ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جاپان کی آل نپون ایئر ویز کی پرواز این ایچ 203 نے رات 12 بجکر 27 منٹ پر ٹوکیو کے ہنیدا انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے جرمنی کے فرینکفرٹ ایئر پورٹ کے لیے ٹیک آف کیا۔


ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز 5 گھنٹے 45 منٹ کی مسافت طے کرکے روس کی فضائی حدود میں تھی کہ پائلٹ کو جہاز کے انجن آئل کی مقدار کم ہونے اور انجن آئل کے رساؤ کا سگنل ملا۔

پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور کو صورتحال سے آگاہ کیا، جس پر پائلٹ کو فوری طور پر قریب ترین روس کے کراسنو یارسک ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی ہدایت کی گئی۔

ہنگامی پوائنٹ سے مزید 2 گھنٹے کی نچلی پرواز کرتے ہوئے یہ طیارہ کراسنو یارسک ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جولائی 2015 میں پہلی اڑان بھرنے والے بوئنگ 787 طیارے میں 69 مسافر اور عملے کے 10 ارکان سوار تھے جو تمام محفوظ ہیں۔

تازہ ترین