• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیومن رائٹ پروٹیکشن سینٹر پاکستان کا کیمبرج امتحانات کی منسوخی کیلئے نوٹس

ہیومن رائٹ پروٹیکشن سینٹر پاکستان نے کیمبرج امتحانات کی منسوخی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سال کے بیشتر حصے میں تعلیمی ادارے بند رہے جس کے باعث طالب علم امتحانات کی تیاری نہیں کر پائے۔

نوٹس کے مطابق امتحانات کے بجائے طالب علموں کی سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر مارکس دیے جائیں۔


نوٹس میں کہا گیا کہ کیمبرج زون 4 جس میں بھارت، قطر، بنگلادیش، یو اے ای اور پاکستان شامل ہیں، دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی امتحانات نہ لیے جائیں۔

اس حوالے سے حسن نیازی نے کہا کہ پیر کو پنجاب اسمبلی کے باہر او، اے لیول پاکستان کے طلبا احتجاج کریں گے۔

تازہ ترین