پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو بھی فخر زمان کے ڈبل سنچری نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش فخر زمان آج 200 رنز کر جاتے۔
جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں پاکستان کی شکست اور فخر زمان کی یادگار اننگز پر شعیب اختر نے تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سعود شکیل اگر ان فٹ نہ ہوتے تو اچھا ہوتا، حارث رؤف اور فہیم اشرف کو اوپر لانا ہوگا۔
شعیب اختر نے مزید کہا کہ ایک میچ میں کھلایا اور دوسرے میں بٹھادیا ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ سیریز میں جنوبی افریقا کی ٹیم کو بہت سارے مسائل کا سامنا ہے۔