گوجرانوالہ(ٹی وی رپورٹ)ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں 10اپریل کو ری پولنگ کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھ دیا،جیو نیوز کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ این اے 75کے حوالے سے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے،این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں مختلف انداز میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی حلقے کا دورہ یا انتخابی میں شامل ہونے سے گریز کریں، کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر یا مشیر حلقے کا دورہ نہ کرے۔