• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار مسنگ پرسنز کے تحت لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دھرنا

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار مسنگ پرسنز کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ ملتان میں آج سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مسنگ پرسنز بازیاب نہیں ہو جاتے۔ رہنماؤں نے کہا کہ جبری گمشدہ افراد اس ملک کے شہری ہیں۔ ریاست ملک دشمن دہشتگرد عناصر کومعافی دیتی ہے اور انہیں گلے لگاتی ہے لیکن محب وطن افراد کو کیوں ریلیف نہیں دیا جاتا اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اگر وہ بے گناہ ہیں تو انہیں بازیاب کیا جائے۔
ملتان سے مزید