• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال مقصود نے اسٹرنگز بینڈ کی پرانی یاد تازہ کردی

پاکستان کے معروف سابق میوزک بینڈ اسٹرنگز کے ممبر، معروف گلوکار بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر اسٹرنگ بینڈ کی ایک پرانی یاد تازہ کر دی ہے۔


بلال مقصود کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ پیانو بجاتے ہوئے ایک خوبصورت پرانا گانا ’جادو‘ گا رہے ہیں۔

بلال مقصود نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو مخاطب کیا ہے اور  لکھا ہے کہ ’جادو، آ پ میں سے کتنے لوگوں کو یہ گانا یاد ہے؟‘


انہوں نے اپنی اس پوسٹ پر مزید لکھا کہ ’پہلے انہوں نے یہ گانا ریلیز کر دیا تھا مگر پھر اس گانے کو ایک دوسری آنے والی ایلبم کے لیے دوبارہ بنایا گیا تھا۔‘

بلال مقصود کی اس پوسٹ پر اُن کے مداح اُن کے اس گانے کی اور اُن کی آواز کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔


بلال مقصود اور اسٹرنگز بینڈ کے مداحوں کا اُن کی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ انہوں نے یہ گانا گا کر اُن کی خوبصورت پرانی یادیں تازہ کر دی ہیں۔

تازہ ترین