• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال مقصود کیجانب سے میوزیکل بینڈ اسٹرنگز ختم کرنے کے اعلان سے مداحوں میں مایوسی

بلال مقصود کیجانب سے میوزیکل بینڈ اسٹرنگز ختم کرنے کے اعلان سے مداحوں میں مایوسی 


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مشہور میوزیکل بینڈ اسٹرنگز کے گلوکار اور موسیقار بلال مقصود نےا سٹرنگز کے ختم ہونے کا اعلان کیا ہے۔جمعرات کو انسٹاگرام پر ایک بیان میں بلال مقصود نے کہا ہے کہ گزشتہ 33 برس ان کے اور ان کے ساتھی گلوکار فیصل کپاڈیہ کے لیے بہترین رہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ اس طرح کام کرنے کا موقع ملے، ہم اپنے مداحوں کے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے ایسا ممکن بنایا۔ امید ہے کہ آپ بھی اس کی قدر کریں گے۔انہوں نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ ہم ایک ساتھ موسیقی ترتیب دینے کے لیے کام نہیں کریں گے لیکن ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ تعلق بہت مضبوط ہے۔اسٹرنگز جو کہ پاکستانی راک بینڈ ہے، نے بین الاقوامی سطح پر خود کو منوایا ہے۔اسٹرنگز کی ویب سائٹ کے مطابق 1988 میں بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے دیگر دو کالج کے طالب علموں کے ساتھ مل کر نے یہ بینڈ بنایا تھا۔گذشتہ تین دہائیوں نے اسٹرنگز نے بے شمار مقبول گانے بنائے جن کو کافی پسند کیا گیا۔آڈیو کیسٹ سے اپنا سفر شروع کرنے والے اس بینڈ نے سی ڈی کا دور بھی دیکھا اور یوٹیوب کا بھی۔ وہ پاکستان کا پہلا بینڈ بھی بنا جس نے بولی وڈ اور ہولی وڈ سمیت ہر جگہ اپنا لوہا منوایا۔’اسپائیڈر مین ٹو‘ کے ہندی ورژن میں ان کا گانا ʼ’نہ جانے کیوں‘ استعمال کیا گیا۔ اسی طرح ’زندہ‘ اور ʼ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا‘ میں ان کے گیت ʼیہ ہے میری کہانی ʼ اور ʼآخری الوداع کو خوب پذیرائی ملی۔ یہاں تک کہ آج بھی بھارت میں اسٹرنگز کے گانے مقبول ہیں۔ایک طرف جہاں ان کے مداح ان کے فیصلے سے ناراض ہیں۔ وہیں سہیل حیدر کہتے ہیں کہ ان کی خواہش ہے کہ بلال اور فیصل کم بیک ضرور کریں۔

تازہ ترین