• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن میں زیرحراست سابق ولی عہد کا احکامات ماننے سے انکار

اردن میں زیرحراست شاہ عبداللّٰہ کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ بن حسین کا آڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ وہ آزادانہ نقل وحرکت محدود کرنے کے احکامات پر عمل نہیں کریں گے۔

اردن میں زیرحراست سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ آڈیو پیغام میں کہتے ہیں کہ باہر نہ جانےاورعوام سےرابطہ نہ کرنے کے احکامات نہیں مانوں گا اور نہ ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کرنے کے احکامات مانوں گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن میں شاہ عبداللّٰہ کے خلاف بیان دینے پر سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ بن حسین کو نظر بند اور شاہی عدالت کے سابق سربراہ کو حراست میں لیا گیا تھا۔

دوسری جانب اردن کے نائب وزیراعظم ایمن الصفدی نے حمز ہ بن حسین کی نظربندی سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ شہزادہ حمزہ اور دیگر ریاست میں عدم استحکام پیدا کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔

ایمن الصفدی نے مزید کہا کہ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے شہزادہ حمزہ کے قریبی لوگ غیر ملکی پارٹیز سے رابطے میں تھے۔

ایمن الصفدی نے کہا کہ ریاست کے عدم استحکام میں سرگرم دو اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ 14 سے 16 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے کسی رکن کو گرفتار کرنے کی بات نہیں ہوئی۔

تازہ ترین