• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد انتظامیہ نے ہفتے میں 2 دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کردی


اسلام آباد میں ہفتے میں دو دن کے لیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کا آنا جانا بند کردیا گیا ہے۔

 ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کی بندش کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے اور اتوار کو دیگر صوبوں سے اسلام آباد آنے اور جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی۔

 پابندی کا اطلاق 9 اپریل سے 25 اپریل تک ہوگا، میڈیکل اور ایمرجنسی سروسز پر پابندی نہیں ہوگی۔

تازہ ترین