ابھرتی ہوئی بھارتی ادکارہ عالیہ بھٹ نے قرنطینہ میں لی گئی اپنی سیلفی کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو مداحوں کے ساتھ ساتھ سسرالیوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔
کورونا وائرس کی شکار عالیہ بھٹ نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔
اس تصویر میں وہ سادہ لیکن پرکشش دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ وہ اپنے سرہانے کھلونا بھی رکھے ہوئے ہیں۔
اس تصویر کو جہاں عالیہ کے مداحوں نے خوب پسند کیا وہیں ان کے سسرالیوں نے بھی اس تصویر پر دلچسپ تبصرے لکھے۔
اداکارہ کے منگیتر رنبیر کپور کی بہن ردھیما کپور ساہنی نے دل کے ایموجی کے ساتھ ’کیوٹنیس‘ لکھا۔
اسی طرح رنبیر کی والدہ نیتو کپور نے اپنی ہونے والی بہو کی اس تصویر پر دل والی مختلف ایموجیز شیئر کیں۔
شوبز میں موجود عالیہ بھٹ کے دیگر دوستوں اور اسٹارز نے بھی ان کی تصویر پر ایموجی بھیجی جبکہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔