پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مل کر بندر بانٹ کی، ہم نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سی ای سی کا اجلاس اس لیے ملتوی کیا کیونکہ حکومت نے اچانک دونوں ایوانوں کے اجلاس رکھے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حیرانی ہے کہ ایک جماعت اپنے آپ کو ماسٹر کے طور پر برتاؤ کرنے لگی ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم استعفے دینے کی بات پر تیار ہیں، لیکن پی ڈی ایم میں استعفوں سے پہلے عدم اعتماد پر اتفاق ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شوکاز نوٹس پر جماعت کیا فیصلہ کرتی ہے نہیں معلوم مگر میں اسے ردی کا کاغذ بھی نہیں سمجھتا۔