• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 249 پر ضمنی الیکشن لڑنے کا رسک خود لیا، مصطفیٰ کمال

پاک سرز مین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ این اے 249 پر ضمنی انتخاب خود لڑنے کا رسک لیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں شکست کے بعد پی ایس پی مضبوط ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں تو چاہوں گا کہ این اے 249 پر ہمارے حق میں تمام سیاسی جماعتیں دستبردار ہوجائیں۔


مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ اپنے دور نظامت میں بلدیہ کے لوگوں کے لیے بہت سے ترقیاتی کام کرائے۔

تازہ ترین