اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت کی ناسازی پر ان کی خیریت دریافت کی ہے ۔انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلدصحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے ۔