اسلام آباد،راولپنڈی(نمائندہ جنگ ، مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سے اسلام آباد آنیوالی سرین ایئر کی پرواز ای آر 502میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرنے کے بعد طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کروائی۔ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق فلائٹ 502 میں روانگی کے 40 منٹ کے بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، طیارے میں وفاقی وزیر اسد عمر سمیت 120 سے زائد مسافر سوار تھے۔