• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں میں مافیا عناصر، منشیات روکنے کیلئے ہر حد تک جائینگے‘ فیاض چوہان

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جیلوں میں مافیا عناصر اور منشیات کی ترسیل روکنے کیلئے ہر حد تک جائینگے۔ پیر کو صوبائی وزیر سے ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن ملک شوکت فیروز اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اعجاز اصغر نے ملاقات کی اور انہیں اڈیالہ جیل کے معاملات بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر جیل میں منشیات اور موبائل فون رسائی سمیت دو گروپوں کی لڑائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اسی ماہ اڈیالہ جیل میں منشیات، موبائل فون اور گینگسڑز کیخلاف خصوصی آپریشن کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین