• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،بہاولپور کی بینکنگ کورٹسمیں تین ججوں کی تعیناتی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان اور بہاولپور کی بینکنگ عدالتوں میں تین ججز تعینات کر دیئے ہیں۔اس ضمن میں لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار ملک مشتاق احمد اوجلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کو جج بینکنگ کورٹ نمبر 3 ملتان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عبدالحق کو جج بینکنگ کورٹ بہاولپور اور پریذائیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ فیصل آباد جاوید اقبال شیخ کو جج بینکنگ کورٹ نمبر 1 ملتان تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ یہ احکامات وزارت قانون و انصاف کے نوٹیفیکیشن کے تناظر میں جاری کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین