• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں 655 کلینک سربمہر،3500سےزائد اتائیوں کےکاروباربند

ملتان (سٹاف رپورٹر )سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز کی زیر صدارت علاج معالجہ کی سہولیات بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ویڈیو لنک پر سیکرٹری ہیلتھ ساوتھ پنجاب اجمل بھٹی شریک ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد،ایڈیشنل کمشنر ارشد گوپانگ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمر زمان قیصرانی، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کا اتائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ملتان ڈویژن میں 9457چھاپے مار کر 1782 کلینک سربمہر کئے گئے۔اور 3563اتائیوں کے کاروبار بند کئے گئے۔ ضلع ملتان میں اتائیوں کیخلاف 3245 چھاپے مار کر 655کلینک سربمہر کئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری مفت کال کر کے اتائیوں بارے اطلاع دے سکتے ہیں۔ہسپتالوں میں ناقص طبی سہولیات پر ہیلتھ کیئر کمیشن سخت کارروائی کررہا ہے۔ غیر معیاری سہولیات پر متعدد ہسپتالوں کی رجسٹریشن کینسل کی گئی ہے۔ لئیق رفیق ہسپتال کا آپریشن تھیٹر بند کر دیا گیا، مزید کارروائی جارہی ہے۔
تازہ ترین