• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک  نئی سیلفی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ نائٹ ڈریس میں موجود نو میک اپ لُک میں بھی نہایت حسین لگ رہی ہیں۔

ہر دلعزیز گلوکارہ آئمہ بیگ بہت کم سوشل میڈیا استعمال کرتی ہے، آئمہ بیگ اُن فنکاروں میں سے نہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اپنے مداحوں کو روٹین یا پروجیکٹ سے متعلق بتا رہے ہوتے ہیں ۔

3.2 ملین فالورز رکھنے والی گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی نئی پوسٹ کا مداحوں کو انتظار رہتا ہے اور اُن کی ہر پوسٹ پر لاکھوں لائیکس اور ہزاروں کمنٹس کیے جاتے ہیں۔

آئمہ بیگ کی جانب سے اپنی نئی تصویر کے ذریعے اپنے مداحوں کو صبح بخیر کہا گیا ہے، آئمہ بیگ اپنی اس نئی تصویر میں نہایت سادہ اور خوبصوت نظر آ رہی ہیں۔

آئمہ بیگ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ نائٹ ڈریس میں موجود ہیں اور دن کی پہلی سیفی لیتے ہوئے مداحوں کو ’صبح بخیر‘ کہہ رہی ہیں۔

آئمہ بیگ کی اس تصویر پر تاحال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آچکے ہیں جس میں اُن کے مداح جہاں اُن کی آواز کی تعریف کر رہے ہیں وہیں انہیں تھوڑا موٹا ہونے اور کچھ کھانے پینے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین