• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید کی فخر زمان کو شاندار اننگز پر مبارکباد

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کرکٹر فخر زمان کو شاندار اننگز کھیلنے پر مبارکباد دی ہے۔

اداکار ہمایوں سعید بھی فخر زمان کی جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار پرفارمنس پر خوش ہیں ۔


اداکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فخر زمان کو مبارکباد دینے کیلئے ان کی شاندار اننگز کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’مجھے فخر کو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے مبارکباد دینے میں تھوڑی دیر ہوگئی، میچ کے نتیجے سے قطع نظر، یہ ایک شاندار اننگز تھی۔‘

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ فخر زمان کی شاندار اور جارحانہ اننگز کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا رہا۔

میچ میں لوگوں کے غم و غصے کا اظہار اس وقت شامل ہوگیا جب جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے لئے جھانسا دیا۔

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان جنوبی افریقی وکٹ کیپر کے جھانسے میں آکر رن آؤٹ ہوگئے تھے۔ میچ میں فخر زمان نے 155 گیندوں پر 193 رن کی شاندار اننگز کھیلی تھی جس میں 10 چھکے اور 18 چوکے شامل تھے۔

تازہ ترین