• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء، اویس لغاری کو حلقے میں داخلے سے روکا جائے: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈی سی خوشاب کو خط لکھا ہے جس میں انہیں ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ، اویس لغاری اور دیگر ارکانِ اسمبلی کوحلقےمیں داخلےسے روکاجائے۔

پنجاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 84 خوشاب میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق پر عمل درآمد کرانے کے لیے ڈی سی خوشاب کو خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا خط میں کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ اور اویس لغاری پی پی 84 میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں، انہیں حلقے میں داخلے سے روکا جائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اپنے خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ اگر یہ افراد حلقے میں داخل ہوتے ہیں تو انہیں حلقے سے نکالا جائے۔

دوسری جانب پی پی 84 خوشاب کے ضمنی انتخاب میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رانا ثناء اللّٰہ اور اویس لغاری کو وارننگ جاری کر دی۔


الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمشنر پنجاب نے آئی جی پنجاب کو ٹیلی فون پر ہدایت جاری کی کہ رانا ثناء اللّٰہ اور اویس لغاری کو حلقے میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ اور اویس لغاری نے آج (6 اپریل کو) پی پی 84 کے دورے کا پروگرام بنا رکھا تھا، انتخابی ضابطۂ اخلاق کے مطابق کوئی حکومتی عہدے دار انتخابی حلقے کا دورہ نہیں کر سکتا۔

تازہ ترین