• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کیلئے پروازوں کی طلب میں اضافہ کے ساتھ ہی پی آئی اے نے  2 اجازت نامےطلب کر لیے ہیں۔

ترجمان پی آئی اےکا کہنا ہے کہ نئی پروازیں7 ، 8 اپریل کو مانچسٹر، 8 اپریل کو لندن کیلئےاڑان بھریں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ریڈ لسٹ میں شامل ہونے پر مانچسٹر کیلئے اسلام آباد سے دو طرفہ چار اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اضافی پروازوں کا مقصد تارکین وطن کی مشکلات آسان کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سفر سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے، ریڈ لسٹ کا مطلب ہے کہ صرف برطانیہ، آئرش یا برطانوی ریزیڈنسی رکھنے والوں کو برطانیہ آنےکی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین