• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشور مرچنٹ کی ماسک نہ پہننے پر کنگنا رناوت پر تنقید

بھارتی ماڈل اور ٹیلی ویژن اداکارہ کشور مرچنٹ کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے پیر کو ممبئی میں ماسک نہ پہننے کی نشاندہی پر کنگنا کے فینز نے کشور مرچنٹ پر تنقید شروع کردی اور سوشل میڈیا سائٹس پر انھیں ٹرولز کرتے ہوئے حملے کیے۔

 کشور مرچنٹ جوکہ اس وقت امید سے ہیں، انھوں نے منگل کو انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک ویڈیو پیغام پوسٹ کیا اور کنگنا کے فینز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

کشور مرچنٹ نے ممبئی ایئرپورٹ پر کنگنا رناوت کو ماسک پہنے بغیر نظر آنے پر اس کی نشاندہی کرتے ہوئے تحریر کیا کہ کس طرح یہ خاتون کبھی بھی ماسک استعمال نہیں کرتیں؟

کشور نے پیر کو ایک اور کمنٹ اس وقت کیا جب کنگنا ایک ڈبنگ اسٹوڈیو کے باہر نظر آئیں۔ انھوں نے تحریر کیا کہ یہ کبھی بھی ماسک استعمال نہیں کرتیں، یہاں تک کہ انکے ہاتھ میں بھی ماسک نظر نہیں آتا، یہ کیسے ممکن ہے؟

اس پر کشور کو ملا جلا ردعمل موصول ہوا، کچھ نے انکی اس بات کی حمایت کی تو دوسروں نے خاص کر کنگنا کے پرستاروں نے انکے سوشل میڈیا پیج پر حملے شروع کریئے۔


 کشور نے اپنے پوسٹ کیے گئے ویڈیو میں انکشاف کیا کہ کنگنا کے پرستاروں نے بجائے اسکے کہ اس پر توجہ دیتے کہ انکی پسندیدہ اداکارہ کبھی ماسک نہیں پہنتیں، یہ کہنا شروع کردیا کہ پہلے آپ چار نیشنل ایوارڈز جیتو، اس کے بعد دوسروں پر انگلی اٹھاؤ!۔ 

کشور نے کہا کہ میں نے صرف یہ سوال کیا تھا کہ کنگنا ماسک کیوں نہیں پہنتیں؟، جس پر ان کے فینز نے ٹرولنگ شروع کردی۔

تازہ ترین