آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رمضان المبارک 1442ھ 16؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اجے دیوگن شادی کے بعد ماہیما کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے؟

معروف بھارتی اداکار اجے دیوگن کی شادی کے بعد کچھ افواہیں سامنے آئی تھیں، جن میں کہا گیا تھا کہ انھیں کاجول سے شادی کے بعد ماہیما چوہدری سے محبت ہوگئی، تاہم اب ان افواہوں کا ماہیما نے خود جواب دے دیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ماہیما چوہدری کا کہنا تھا کہ فلم کے ’ہدایتکار نے یہ افواہیں عام کی تھیں کہ اجے دیوگن ماہیما کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں۔‘

واقعے کے حوالے سے ماہیما کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے ساتھ پیش آئے حادثے کے بعد دوبارہ سیٹ پر آئیں تو انھوں نے ہدایتکار سے درخواست کی تھی کہ ان کے کلوز اپ شاٹس نہ لیے جائیں۔ 

ماہیما نے بتایا کہ یہ درخواست کرنے کے باوجود فلم ’دل کیا کرے‘ کے ہدایتکار نے کیمرا قریب کرنے کی کوشش کی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جب انھیں یہ سب دیکھ کر پریشانی ہوئی تو اس بات کا احساس اجے دیوگن  کو ہوا اور انھوں نے مجھ سے بات کی، تو میں نے انھیں ساری کہانی بیان کی۔ 

اس پر اجے نے ہدایتکار اور پوری ٹیم سے کہا کہ ماہیما کو پہلے تیار ہونے دیا جائے۔ 

انھوں نے بتایا کہ اجے دیوگن نے جب ہدایتکار سے بات کی تو انھوں نے جواب دیا کہ سیٹ کو ہٹانا ہوگا، جس پر اجے نے کہا کہ ٹھیک ہے، کوئی بات نہیں۔ 

ماہیما نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے یاد ہے کہ اس کے بعد ڈائریکٹر نے سب کو جا کر کہنا شروع کردیا اور افواہ پھیلائی کے اجے دیوگن ماہیما کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد وہ اور بھی پریشان ہوگئیں تھیں، کیونکہ اس وقت اجے دیوگن اور کاجول کی شادی ہوئی تھی اور دونوں اس وقت ڈیٹنگ میں بھی مصروف تھے، جبکہ فلم کی شوٹنگ بھی ابھی باقی تھی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید