• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ نینا گپتا فلم ’گڈ بائی‘ میں امیتابھ بچن کی بیوی بنیں گی

سینئر بھارتی اداکارہ نینا گپتا نے فلم گڈ بائی کی کاسٹ جوائن کرلی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کریں گی۔

فلم گڈ بائی کی پروڈکشن پر حال ہی میں کام شروع ہوا ہے۔ نینا گپتا اس فلم میں امیتابھ بچن کی بیوی کا کردار ادا کریں گی۔ جبکہ فلم میں مرکزی کردار رشمیکا مندانا ادا کریں گی۔

امیتابھ اور نینا پہلی بار ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں گے۔ اس حوالے سے نینا گپتا کا کہنا ہے کہ وہ فلم کا حصہ بننے پر بہت خوش اور پرجوش ہیں، انھوں نے کہا کہ فلم ساز وکاس نے جب فلم کی اسٹوری بتائی تو میں بہت خوش ہوئی اور میں نے کام کے لیے حامی بھرلی۔


اسکا اسکرپٹ بہت شاندار ہے اور جب اسکرپٹ جاندار ہو تو پھر کوئی دوسری چیز سوچنے کی نہیں رہ جاتی۔ اس میں جو رول مجھے امیتابھ بچن کے ساتھ دیا گیا ہے وہ بہت اچھا ہے، اور یہ میرا خواب تھا جس نے حقیقت کا روپ دھار لیا۔

دریں اثنا امیتابھ بچن نے 2018 میں ہاتھ سے تحریر کردہ ایک نوٹ میں فلم بدھائی ہو میں نینا گپتا کے کام کوسراہتے ہوئے انکی تعریف کی تھی۔ 

تازہ ترین