• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویون رچرڈز اور نینا گپتا کی ناجائز بیٹی کو طلاق کی ڈگری جاری

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کے لیجنڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرپرست سر ویون رچرڈز کی ’ناجائز بیٹی‘ مسابا گپتا کو طلاق ہوگئی۔سر ویون رچرڈز کے 80کی دہائی میں بولی وڈ اداکارہ نینا گپتا کے ساتھ تعلقات استوار ہوئے جس سے ان کی ایک بیٹی پیدا ہوئی ۔ ویون رچرڈ ز کی بیٹی مسابا گپتا اپنی والدہ کے ساتھ بھارت میں ہی مقیم رہی اور اب وہاں کی ایک بڑی فیشن ڈیزائنر کے طور پر اپنی پہچان بنا چکی ہے۔گزشتہ ہفتے مسابا گپتا نے اپنے پروڈیوسر شوہر مدھو مانٹینا سے طلاق کی خبر کی تصدیق کی ۔ مسابا گپتا نے کہا کہ وہ انتہائی دکھ کے ساتھ یہ بتانا چاہتی ہیں کہ انہوں نے اپنے شوہر مدھو کے ساتھ مل کر شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں نے یہ فیصلہ اپنے والدین اور پروفیشنل کنسلٹنٹس کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا ہے۔خیال رہے کہ مسابا اور مدھو کی شادی 2015 میں ہوئی تاہم 2018 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، مارچ 2019 میں انہوں نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا اور ایک سال بعد انہیں طلاق کی ڈگری جاری کردی گئی ہے۔
تازہ ترین