پراگ،میونخ (نیوز ایجنسیز) آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر بغیر کھیلے ہی پراگ اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ جمعہ کو انہیں سیمی فائنل میں عالمی نمبر 13 سویتلانا کزنٹسووا سے مقابلہ کرنا تھا لیکن وہ انجری کے سبب میچ سے دستبردار ہوگئیں۔ دریں اثنا ڈیوڈ گوفن، فیبیو فوگنینی اور کولشرائبر نے بی ایم ڈبلیو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ جرمنی کے شہر میونخ میں جاری مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل ٹاپ سیڈڈ بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے ڈومنیکا کے وکٹر ایسٹریلا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5-7 ، 6-3 اور 6-2 سے شکست دی۔ اٹلی کے فیبیو فوگنینی نے قازقستان کے میخائل کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-5 سے مات دی ۔ چوتھے سیڈ جرمنی کے فلپ کولشرائبر نے ہم وطن حریف فلورین میئر کو 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ ادھر پرتگال میں جاری ایسٹورل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گیا۔ مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں فرانس کے جائلز سائمن نے ہم وطن حریف پل ہینری میتھیو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 ، 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔