• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں مشہور امریکی رئیلٹی ٹی وی اسٹار و کاروباری شخصیت کم کارڈیشین ارب پتی بن گئیں۔

فوربز میگزین کے مطابق کم کارڈیشین کی زیادہ تر دولت ٹی وی اور اشتہارات سے آتی ہے جبکہ انکی دولت میں انکے کاروبار کا بھی حصہ شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 40سالہ کم کارڈیشین کی دولت میں گزشتہ اکتوبر سے200ملین ڈالر اضافہ ہوا۔

کم کارڈیشین دنیا بھر میں مشہور ہونے کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی بےانتہا جانی پہچانی شخصیات میں شامل ہیں۔ انکے ٹوئٹر پر69.7 اور انسٹاگرام پر 213 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

تازہ ترین