• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عیسیٰ لیب نیشنل ٹینس چیمپئن شپ  کے 3 مئی سے کراچی جیم خانہ پر شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم ایک لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ اس بات کا اعلان کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر صدر اور پی ٹی ایف کے نائب صدر گلزار فیروز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خواجہ سعید حئی، خالد امین، غلام محمد خان، عظمت اللہ خان، سرور حسین اور خالد رحمانی بھی موجود تھے۔ چیمپئن شپ میں  جونیئرز انڈر 18، 16،14،12 اور انڈر 10 کھلاڑیوں کے درمیان سنگلز مقابلے ہوں گے۔ گرلز دو ایونٹس انڈر18سنگلز اور ڈبلز  جبکہ سینئرز انڈر35 سنگلز، 45اور 55کے ڈبلز کے مقابلے ہوں گے۔ دو سندھ رینکنگ ایونٹ مینز سنگلز اور ڈبلز بھی ٹورنامنٹ میں شامل ہوں گے۔ تمام غیرمقامی کھلاڑیوں کو ڈیلی الائونس اور جونیئر سنگلز کے مین ڈرا کھلاڑیوں کو دو طرفہ  اکنامی کلاس ریلوے کرایہ بھی دیا جائے گا۔ انٹری بھیجنے کی آخری تاریخ  یکم مئی ہے۔ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کمیٹی میں کے صدر خواجہ سعید حئی، نائب صدر گلزار فیروز، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور ریفری محمد خالد رحمانی اور  سرور حسین میڈیا کوآرڈی نیٹر ہوں گے۔ 
تازہ ترین