• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: 12 اپریل سے تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان

برطانیہ کے وزیر اعظم نے 12 اپریل سے ملک کے تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہےکہ تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور کاروباری مراکز کو بھی کھولا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس ضمن میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی عوام نے کورونا کا مشکل دور گزار لیا ہے۔

بورس جانسن نے بتایاکہ اب تک ملک میں 31 ملین افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

تازہ ترین