• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین PTI رہنماؤں کے ہمراہ عدالت پہنچے

آج لاہور کی بینکنگ کورٹ میں شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے پہنچنے والے جہانگیر ترین کے ہمراہ پاکستان تحریکِ انصاف کے مختلف رہنما بھی تھے جو جہانگیر ترین کی رہائش گاہ سے ہی ان کے ساتھ وہاں پہنچے۔

بینکنگ کورٹ لاہور میں جہانگیر ترین نےصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

ایک صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ آج آپ کے ساتھ پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی آئے ہیں؟

جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ دوستوں نے فون کر کے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ جانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر تحریکِ انصاف کے اراکینِ اسمبلی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔


بینکنگ کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی پیشی سے قبل ان کے گھر پر بیٹھک ہوئی جہاں پاکستان تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غلام احمد لالی، غلام بی بی بھروانہ، راجہ ریاض، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، ایم پی اے زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، اسلم بھروانہ، طاہر رندھاوا، چوہدری افتخار گوندل، غلام رسول سنگھا، سلمان نعیم، ٹکٹ ہولڈر سجاد وڑائچ، مشیر وزِیرِاعلیٰ پنجاب عبدالحئی دستی، امیر محمد خان اور خرم لغاری نے جہانگیر ترین کو اپنی حمایت کا یقین دلایا اور ان سے اظہارِ یک جہتی کیا۔

بعد میں تحریکِ انصاف کے بعض اراکینِ اسمبلی جہانگیر ترین کے ہمراہ عدالت بھی گئے۔

تازہ ترین