معروف اداکارہ صبا قمر کو اپنی سالگرہ کی تقریب میں مختصر لباس پہننے پر تنقید کا سامنا تھا، تنقید پر اداکارہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب کی تصویر کی ہی شاندار انداز میں ترمیم کی گئی، تصویر بڑی تعداد میں مختلف میمز کے ساتھ شیئر کی جارہی تھی۔
اداکارہ کی تصویر میں انہیں ایڈیٹنگ کے ذریعے دوپٹہ پہنا دیا گیا اور ٹائٹس بھی شامل کر لی گئیں۔
صبا قمر اس تصویر اور اس پر کیے جانے والے تبصروں سے محظوظ ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ترمیم شدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ واقعی مزاحیہ ہے۔‘
صبا قمر کی تصویر پر شیئر کیے جانے والے کچھ مزاحیہ تبصرے: