کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس پلیئر اور کوچ عارف خان سالمون، آئرلینڈ میں انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے ڈیولپمنٹ نیشنل اسپورٹس اسٹرکچر کے تحت ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی تر بیت کریں گے، یہ کوچنگ کورس 10مئی سے15جون تک جاری رہے گا ، جس کا دوسرا مر حلہ اگست سے ستمبر کے آخر تک منعقد ہوگا، عارف خان مئی کے پہلے ہفتے میں آئرلینڈ روانہ ہونگے۔