• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی فیفا سے معطلی پر قومی فٹبالرز مایوس

فیفا سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطل ہونے پر قومی فٹبالرز مایوس ہوگئے۔

فٹ بالر کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ پانچ سال میں دوسری مرتبہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کومعطل کیا ہے،  صورتحال کا سب سے زیادہ نقصان قومی فٹبالرز اور پاکستان کے امیج کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بہت سے فٹبالرز بے روزگار ہو جائیں گے۔

قومی ویمن فٹ بالر فاطمہ انصاری کا کہنا ہے کہ معطلی کے بعد ہم سب کا مستقبل تباہ ہوجائے گا، موجودہ صورتحال پاکستان میں فٹبالرز کےلیے بہت دکھ کی بات ہے۔

واضح رہے کہ فٹ بال کی عالمی باڈی فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطل کردی۔

پاکستان کو پی ایف ایف معاملات میں بیرونی مداخلت پر معطل کیا گیا، فیفا کی رکنیت پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک معطل رہے گی۔

تازہ ترین