سابق کپتان پاکستان فٹبال ٹیم عیسی خان کا کہنا ہے کہ فٹبال ہاؤس پرقبضے کے بعد پابندی تو لگنا تھی۔
انہوں نے کہا کہ چار سال سے جو ہو رہا ہے اس کا نقصان صرف فٹبالرز کو ہورہا ہے، نارملائزیشن کمیٹی کا قصور ہے کہ وہ الیکشن نہیں کراسکی۔
عیسیٰ خان نے کہا کہ دوسرے گروپ نے دفتر پر قبضہ کر کے غلط کیا، دونوں فریق ٹیبل پر بیٹھ کر معاملے کا حل نکالیں۔
واضح رہے کہ فٹ بال کی عالمی باڈی فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطل کردی۔
پاکستان کو پی ایف ایف معاملات میں بیرونی مداخلت پر معطل کیا گیا، فیفا کی رکنیت پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک معطل رہے گی۔