ملکی مبادلہ منڈیوں میں بدھ کو ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا۔
انٹربینک مبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 15 پیسے کم ہو کر 153 روپے 17 پیسے ہے ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہو کر 153 روپے 50 پیسے ہے۔
برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں یورپ بھر میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق 2024 میں برطانیہ میں پناہ کے متلاشی افراد کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فرانس اور جرمنی میں پناہ کی درخواستوں میں نمایاں کمی ہوئی۔
کالعدم ٹی ایل پی کے لاہور اور سینٹرل پنجاب سے تعلق رکھنے والےٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 27ترمیم پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد باقاعدہ ردعمل دیں گے۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات ڈاکٹر حمزو خان تگڑ نے 6 نومبر سے پہلے سالانہ امتحانات برائے سال 2025ء جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ گروپ کی مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکا کے سابق نائب صدر ڈک چینی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق ڈک چینی طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انھیں نمونیا ہوگیا تھا۔
سینیٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن انتظامیہ آپریشن کی بحالی کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر رہی ہے
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئین کو گولیوں سے تو آپ مار نہیں سکتے، 27ویں ترمیم پر بلاول بھٹو نے جو لکھا ہے وہ آئین کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔
یورپی یونین کی ماحولیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ یورپ میں امراضِ قلب سے ہونے والی 5 میں سے 1 موت کو ماحولیاتی خطرات جیسے فضائی آلودگی کو کم کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ فیصل آباد مستقبل میں بھی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی جاری رکھے گا۔
سائنسدانوں نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحلی ریت کے ٹیلوں میں چھپی ہوئی مکڑی کی ایک نئی نسل دریافت کر لی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا وژن جامع اور پائیدار ترقی ہے، آئندہ 5 برسوں میں شرح خواندگی 90 فیصد تک بڑھانے اور ہر بچے کے اسکول داخلے کے لیے پرعزم ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے دور میں 90 سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، ساڑھے 7 لاکھ کسان کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔
پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق 20 سال قبل 40 آئی پی پیز سے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے گئے تھے