• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رام گوپال ورما کا سشانت سے متعلق فلم بنانے کا ارادہ

نامور بھارتی فلم ساز رام گوپال ورما نے کہا ہے کہ وہ آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت سے متعلق فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رام گوپال ورما کی فلم سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ان کی خودکشی اور اس پر تفتیش سے متعلق ہوسکتی ہے۔ 

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت گزشتہ برس 14 جون کو ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ 

 ان کی موت کو ابتدا میں خودکشی قرار دیا گیا تھا، تاہم ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے مختلف درخواستوں کے بعد اس کیس میں فراڈ اور اس کے ساتھ ساتھ قتل کے زاویے سے بھی تحقیقات کی گئی۔ 

عوامی دباؤ کے بعد اس کیس کی تحقیقات پولیس سے لے کر سی بی آئی کو منتقل کردی گئی تھی، تاہم اس وقت اس کیس کی تحقیقات تین مختلف ایجنسیاں کر رہی ہیں۔ 

اب ان پر فلم ساز رام گوپال ورما کا فلم بنانے کا ارادہ ہے جس سے متعلق انھوں نے کہا کہ اس کیس میں ڈرگز ٹریل اور سیاسی مداخلت کے بعد سشانت سنگھ کی موت ایک اچھا اسکرین پلے ہوسکتا ہے۔ 

ایک اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی ہوسکتا، اس میں سے بہت ساری چیزوں کا انتخاب کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جہاں تک سوشل میڈیا کا تعلق ہے تو میں نہیں جانتا کہ سشانت سنگھ راجپوت کے کیس کا کیا ہوا، میرا خیال ہے کہ لوگ اس معاملے کو بھول گئے ہیں۔ 

ساتھ میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں نہیں جانتا کہ ریا چکرورتی کے ساتھ کیا ہوا تھا۔ 

انھوں نے سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا ایک سرکس کی مانند ہوگیا ہے، جہاں بہت زیادہ شور مچایا جاتا ہے اور پھر بھول جاتے ہیں۔ 

تازہ ترین