• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے اور قومی ٹیم کاحصہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

امام الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ الحمد للّٰہ میں اس بہترین ٹیم کا حصہ ہوں۔جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے پر سب کو مبارکباد۔

امام الحق نے اپنے ساتھی اوپنر فخر زمان کو خصوصی طور پر مبارک باد دی۔

جنوبی افریقا کے خلاف مسلسل دو سنچری بنانے پر فخر زمان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امام الحق نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 70، دوسرے میں 5 اور تیسرے میچ میں 57 رنز بنائے تھے۔

تازہ ترین