• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 مبینہ مقابلوں میں باپ، بیٹے سمیت 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلبرگ اور سپر مارکیٹ پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران باپ اور بیٹے سمیت 3ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ، موٹر سائیکل چھینے ہوئے موبائیل فونز اور نقد ی برآمد کر لی ۔تفصیلات کے مطابق گلبر گ تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا حاجی کلب کے قریب پولیس نے مبینہ مقا بلے میں ایک ڈاکو کو شدید زخمی اور بیہوشی کیحالت میں گرفتار کر کے عباسی سپتال منتقل کیا ،تاہم اس کی فوری شناخت نہیں ہوسکی عمر28سا ل ہے پولیس کے مطابق ملزم منگل اوربدھ کی شب ایف بی ایریا حاجی کلب کے قریب اسلحہ کے زور پر2 لڑکوں کو روک کر لوٹ رہا تھا کہ پیٹرولنگ پر موجود موبائیل موقع پر پہنچ گئی۔لیاقت آباد سپر مارکیٹ ماڈل پولیس نےمبینہ مقا بلے میں شہری کو لوٹنے والے اسٹریٹ کریمنل باپ بیٹے کو دو طرفہ فائرنگ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزمان شہری کو لوٹ رہے تھےملزمان نے شہری سے اسلحہ کے زور پر 8500روپے نقد اور موبائل فون لوٹ لیا تھا، اسی دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی،ملزمان نے پولیس کو اپنی جانب آتا دیکھ کر فائرنگ کردی ،پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد دونوں باپ بیٹے ملزمان قاسم ولد مختاراور تابش ولد قاسم کو ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول ، 7 راؤنڈز ،چھینا ہوا موبائیل فون اور نقد رقم برآمد ان کےخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ہے ۔

تازہ ترین