امریکی ریاست الاباما میں 22 سالہ لڑکی کے قتل کے 2 ماہ بعد پولیس نے اس کے بوائے فرینڈ کے والد کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وٹنی روبیسن کی لاش 7 مارچ کو ایک گھر سے ملی تھی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، ابتدائی طور پر موت کو حادثہ قرار دیا گیا تھا، مگر تحقیقات کے بعد مقتولہ کے بوائے فرینڈ کے والد جیفری اسکاٹ ٹاورز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مقتولہ وٹنی روبیسن نے مئی 2025 میں آبرن یونیورسٹی سے انٹیریئر ڈیزائن میں ڈگری حاصل کی تھی اور حال ہی میں فرنیچر اور ڈیزائن کمپنی میں اپنی نوکری شروع کی تھی۔
دوسری جانب ملزم کے وکلاء کا کہنا ہے کہ جیفری ٹاورز کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں اور وہ الزامات میں بے قصور ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو جیفرسن کاؤنٹی جیل منتقل کیا گیا تھا تاہم بعد میں 30 ہزار ڈالر کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کر دیا گیا۔